May 25, 2024
پینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد سے آئے وفد میں مختلف گورنمنٹ سروسز گروپس اور کیڈر کے 18 افسران شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران سے ملاقات کی۔وفد کے شرکاء کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس اور فیلڈ فارمیشنز بارے آگاہی دی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے وفد میں شامل افسران کو بتایا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جدید سروسز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، کمزور طبقات کی مدد و تحفظ کیلئے تحفظ سنٹرز، خدمت مراکز، میثاق سنٹر اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس کامیابی سے جاری ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہاکہ پوری فورس کی ہیلتھ سکریننگ کروا لی گئی، صحت، تعلیم اور روزگار ہر شعبہ میں ویلفیئر اقدامات جاری ہیں ماڈرن ٹریننگ، جدید وسائل اور پبلک سنٹرک پولیسنگ کو فورس کا شعار بنایا گیا ہے جس سے شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ وفد کے شرکاء نے پولیس ورکنگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور پیشہ ورانہ چیلنجز بارے مختلف سوالات بھی پوچھے۔
(روز نامہ جناح)
**************************
