لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 288 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 140 مقدمات درج کرتے ہوئے 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 87 کلو چرس، 12 کلو افیون، ایک کلو سے زائد آئس اور 1681 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 25012 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 11619 مقدمات درج کرتے ہوئے 12186 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 7556 کلو چرس، 122 کلو ہیروئن، 266 کلو سے زائد افیون، 37 کلو گرام آئس اور 148269 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
********************