آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی اوز، ڈی پی اوز نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کا موثر پلان تشکیل دیا، ایس پیز، سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیکنگ کی، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات رہے، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیموں نے گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں مسیحی شہریوں کو ترجیحی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر527)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, May 26, 2024