رواں سال یکم جنوری سے 30 اپریل تک پولیس فورس کی ویلفیئر پر 116 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے ویلفیئر فنڈ کے حوالے سے سپاہ کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے 30 اپریل تک فورس کی ویلفیئر پر 116 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، روزانہ تقریباًایک کروڑ روپے پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے مختلف کیٹیگریز میں فراہم کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال 350 کروڑ روپے پولیس فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جائیں گے، یہ تمام رقم پولیس فورس کی تنخواہوں سے کٹنے والے فنڈ کی سرمایہ کاری، ویلفیئر ذرائع سے موصولہ آمدن سے حاصل ہو گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گزشتہ سال فورس کی ویلفیئر پر 200 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے، ایجوکیشنل سکالرشپس کا فنڈ 09 کروڑ سے بڑھا کر 85 کروڑ کیا گیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ زیادہ خرچ کے باوجود پولیس ویلفیئر فنڈ کی مجموعی رقم میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا رہی ہے، تھیلیسیمیا اور دماغی فالج سے متاثرہ سینکڑوں بچوں کو علاج معالجے کے لئے ماہانہ وظائف دیئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ کو بڑھا کر 1300 کروڑ روپے تک پہنچا دیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، فیلڈ افسران کی بہتر حکمت عملی سے ویلفیئر فنڈ میں اضافہ ممکن ہوا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی خدمت و حفاظت پر توجہ مرکوز رکھے اور انکی بہترین ویلفیئر کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آنے دیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر526)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, May 26, 2024