آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے دورے، زیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کے فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے دورے، زیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیا،
سیف سٹی پراجیکٹس جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور عوام الناس کو تحفظ دینے میں مدد گار ثابت ہونگے، آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل فیصل آباد سیف سٹی منصوبہ کا جائزہ لیا، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے فیصل آباد سیف سٹی منصوبہ پر جاری کام بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے فیصل آباد سیف سٹی منصوبہ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کو شاباش دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور عوام الناس کو تحفظ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، سی پی او محمد ایاز سلیم، سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب کی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز آمد، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ میں زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ،پولیس لائنز اور سی پی او آفس کا بھی وزٹ کیا۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ میں جاری تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیااور بروقت تکمیل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر525)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, May 26, 2024