May 23, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ کا افتتاح کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور منگل کی شب راولپنڈی پہنچے اور غازی کانسٹیبل انعام کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ کا افتتاح کیا، آر پی او راولپنڈی نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سر ٹیفیکیٹ، پولیس ویریفکیشن، کرایہ داری کوائف کا اندراج،ایف آئی آر کی کاپی، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
