آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں جاری
پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 03 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد، مختلف رینجز اور اضلاع سے پولیس اتھیلیٹس آمنے سامنے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 03 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، ان مقابلوں میں صوبے کی مختلف رینجز اور اضلاع سے پولیس اتھیلیٹس مقابلوں میں آمنے سامنے ہیں۔ کرکٹ، بیڈ منٹن اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، خواتین اہلکاروں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ بھی ہوا۔کمانڈنٹ چوہنگ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہاکہ سپورٹس گالا کے آخری روز مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر514)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 23, 2024