تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں ملزمان کے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں ملزمان کے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے انسانیت سوز سلوک، تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسگی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے،سفاک ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور متاثرہ شخص کی انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی سول لائن کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا ئی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر513)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, May 23, 2024