آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی ریجن کے 21 غازی افسران وا ہلکاروں کو سلور میڈلز سے نوازا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی ریجن کے 21 غازی افسران وا ہلکاروں کو سلور میڈلز سے نوازا۔
فرض کی راہ میں بازو، ٹانگ اور دیگر اعضا کی قربانی دینے والے بہادر غازی محکمہ پولیس کے ہیروز ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ فرض کی راہ میں سینوں پر گولیاں کھانے والے اوربازو، ٹانگ اور دیگر اعضا کی قربانی دینے والے بہادر غازی افسران وا ہلکار محکمہ پولیس کے ہیروز ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ان بہادر افسران و جوانوں کی بے مثال خدمات، بلند عزم و ہمت اور حوصلے کا نعم البدل کوئی چیز نہیں ہوسکتی، محکمہ پولیس اپنے ان بہادر بیٹوں کے بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ غازی افسران و اہلکاروں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے جا رہے ہیں، غازی پیکج کی سہولیات دی جارہی ہیں، ان افسران و اہلکاروں کی عزت و تکریم اور حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں غازیوں افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی ریجن کے 21 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔راولپنڈی پولیس کے 09، اٹک کے 11 اور چکوال پولیس کا ایک اہلکار غازی میڈلز حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک کے ان افسران و جوانوں نے ہائی پروفائل آپریشنز کامیابی سے سر انجام دے کر فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے غازی میڈلز حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کی شاندار خدمات کو بھرپور سراہا۔تقریب میں غازی افسران و اہلکاروں کی خصوصی شرکت، آئی جی پنجاب نے فیملیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اعوان، ایس پی سی آر او عقیلہ نیاز نقوی اور ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور شہزاد رفیق اعوان سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر511)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 23, 2024