لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں اور شہریوں کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر میں اچھی کارکردگی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو بہترین کمانڈر قرار دیا۔انہوںنے کہا کہ کرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی، کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر، کمیونٹی پولیسنگ میں لاہور پولیس کی کارکردگی شاندار رہی ہے، بہترین کارکردگی کے حامل افسران کیلئے کیش ایوارڈز کا اعلان کیا،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سنٹرل پولیس آفس کے دورے پر آئے پچاسویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، جرائم کے قلع قمع کیساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے پراجیکٹس کے ذریعے کمزور طبقوں کی خدمت و تحفظ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ نوجوان افسران نے پولیسنگ کے مختلف پیشہ ورانہ امور بارے فکر انگیز پریزینٹیشن پیش کیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************