لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع، فیلڈ فارمیشنز میں تعینات اہلکاروں کو اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 16 لاکھ روپے جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی غلام علی کو بیٹی کے گردوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے انسپکٹر محمد طفیل میراں کو پولیو سے متاثرہ بیٹی کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی افتخار حسین کو بیٹے علی رضا کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،پنجاب کانسٹیبلری کے سب انسپکٹر مرید عباس کو بیٹے کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل وحید الرحمان کو بیٹی، کانسٹیبل عباس علی کو بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، جہلم کے کانسٹیبل خرم شہزاد کو ایک سالہ بیٹی کے علاج کے لیے 70 ہزار روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے سینئر کلرک رفیق الدین کو بیٹے کے علاج کیلئے 46 ہزار 527 روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل مجاہد مسلم کو بیٹے کے علاج کیلئے 37 ہزار 364 روپے جاری کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************