پنجاب پولیس شہریوں کی خدمت و تحفظ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے، آئی جی

May 22, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے پراجیکٹس کے ذریعے کمزور طبقوں کی خدمت و تحفظ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ آئی جی  ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، تحفظ منزل اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس سے ٹرانسجینڈرز، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی مشکلات کا ازالہ ہورہا ہے، پنجاب پولیس اس نوعیت کے مزید پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار  سنٹرل پولیس آفس کے دورے پر آئے پچاسویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************