لوئر مال (علی ساہی) پولیس کے چھوٹے رینک کے افسران و ملازمین کے لئے اچھی خبر ۔ پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پیز اور سب انسپکٹر سے انسپیکٹر رینک پر ترقیوں کے بعد خالی سیٹوں پر ترقیوں کے لیے محکمانہ پرموشن بورڈ منعقد کرنے کا حکم نامہ جاری۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر اور انسپکٹر سے ڈی ایس ایس پی تک ترقی کے لیے ڈی پی سی۔ کی میٹنگیں بالترتیب 2024.05.13 اور 2024.05.14 کو سی پی او میں منعقد ہوئے۔ ڈی پی سی میٹنگز میں 33 انسپکٹرز اور 26 ڈی ایس پیز کو ترقی دی گئی ۔ سب انسپکٹرز، اسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی پروموشن کے ذریعے پروموشن کی وجہ سے پوسٹیں خالی ہو ئیں۔ خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے 2024.05.31 تک ڈی پی سیز کی پروموشن کے لیے اجلاس بلایا۔ جائے۔ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس کر کے 2024.06.01 کو آئی جی آفس رپورٹ پیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ نے متعلقہ افسران کومراسلہ بھیجوا دیا۔
(روز نامہ سٹی 42)
*********************