May 21, 2024
سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس منتخب ہونے والی ملتان کی ہونہار طالبہ سمعیہ سلیم نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، اے ایس پی سمعیہ سلیم نے اہل خانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ محبوب اسلم، اہلیہ صوفیہ وڑائچ، ایس پی انوسٹی گیشن منزہ کرامت، اے ایس پی شہر بانو سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سمعیہ سلیم کو محکمہ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی، آئی جی پنجاب نے اے ایس پی سمعیہ سلیم کے والدین اور بھائی کو بھی مبارک باد دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سمعیہ سلیم نے جنوبی پنجاب کے مشکل حالات میں تعلیمی سفر کامیابی سے جاری رکھا، سمعیہ سلیم تمام پاکستانی بیٹیوں کے لئے رول ماڈل ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس سمیعہ سلیم کو پروفیشنل کیریئر اور گرومنگ کے لئے بھرپور رہنمائی فراہم کرے گی۔
سمعیہ سلیم ملتان کی تحصیل صدر سے سی ایس ایس کرکے پولیس سروس جوائن کرنے والی پہلی لڑکی ہیں، اے ایس پی سمعیہ سلیم نے کہاکہ میری کامیابی میں انتھک محنت، والدین کی بھرپور سپورٹ کا کلیدی کردار ہے، سمعیہ سلیم نے مزیدکہاکہ والدین اپنے بیٹوں اور بیٹیوں میں فرق نہ کریں، بیٹیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع اور سپورٹ دیں، میری کامیابی سے خاندان اور جنوبی پنجاب کی دیگر بچیوں میں مزید پڑھنے، سی ایس ایس کرنے کا شعور اجاگر ہوا ہے،اے ایس پی سمیعہ سلیم کو پنجاب پولیس کی طرف سے سووینئرز بھی پیش کیا گیا۔
(روز نامہ ایکسپریس)
********************
