لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں قائم پولیس ویلفیئر سکولوں میں طلباء کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں، آئی جی نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز پولیس ویلفیئر سکولوں کا خود دورہ کریں، انتظامی و تدریسی عمل کی سپرویژن کو مزید بہتربنائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے تمام سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کے زیر انتظام سکولوں میں اے لیول او لیول پروگرامز شروع کئے جائیں،، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ویلفیئر سکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس و کمپیوٹر لیب، جدید پلے گروپ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پولیس سکولوں کے اساتذہ کی فاسٹ سمیت جدید اداروں سے ٹریننگ کروائی جائے گی آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس ویلفیئر سکولز میں غیر نصابی و سپورٹس سرگرمیوں، تقریری مقابلوں کا باقاعدگی سے اہتمام کریں، انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کے سکولوں کا تعلیمی معیار کسی بھی نجی تعلیمی اداروں سے بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار پولیس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس بارے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آر پی پی اوز، ڈی پی اوز، پولیس ویلفیئر سکولز کی پرنسپل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے زیرانتظام سکولوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
