لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کی جدید تربیت یافتہ پروفیشنل فورس ہے جس کے کمانڈوز ہائی پروفائل آپریشنز سمیت تمام چیلنجز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔بعدازاں پولیس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےمختلف اضلاع میں قائم پولیس ویلفیئر سکولوں میں طلبہ کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کئے ۔ علاوہ ازیں سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس منتخب ہونے والی ملتان کی ہونہار طالبہ سمعیہ سلیم نےاہل خانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔دریں اثنا آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن شاہد حسین کو گالی دینے والی کار سوار خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیاہے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
