پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی بڑی کاروائی، سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی دبئی سے بحفاظت بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار

پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی بڑی کاروائی، سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی دبئی سے بحفاظت بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار
لالہ موسی گجرات کی حدود میں شہری کو قتل کرکے دبئی فرار ہونے والا اشتہاری مجرم بھی شکنجے میں آ گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم ڈی ایس پی اسد محمود چیمہ کی قیادت میں دونوں اشتہاریوں اور بازیاب بچی کو لے کر پاکستان روانہ۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آبادنے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو  دبئی سے بحفاظت بازیاب کروالیا اور اغوا کار خاتون کوبھی گرفتارکر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لالہ موسی گجرات کی حدود میں شہری کو قتل کرکے دبئی فرار ہونے والا اشتہاری مجرم بھی پولیس کے شکنجے میں آ گیاہے۔سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم ڈی ایس پی اسد محمود چیمہ کی قیادت میں دونوں اشتہاریوں اور بازیاب بچی کو لے کر پاکستان روانہ ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری مجرمہ محمودہ اختر ڈیڑھ سالہ بچی میرب جاوید کو اغوا کرکے دبئی فرار ہوگئی تھی۔اشتہاری محمد فاروق نے 2023 میں لالہ موسی پولیس اسٹیشن کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا۔پنجاب پولیس نے دونوں اشتہاریوں کے انٹر پول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، مسلسل فالو اپ جاری رکھتے ہوئے بالآخر گرفتار کر لیا۔رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں اور سنگین مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر507)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 21, 2024