پچاسویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پیز کو پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار اور عملی پولیسنگ کے چیلنجز بارے آگاہی دی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے پراجیکٹس کے ذریعے کمزور طبقوں کی خدمت و تحفظ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، تحفظ منزل اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس سے ٹرانسجینڈرز، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی مشکلات کا ازالہ ہورہا ہے، پنجاب پولیس اس نوعیت کے مزید پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کے دورے پر آئے پچاسویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان اے ایس پیز سے جاری ٹریننگ سیشنز بارے دریافت کیا، نوجوان افسران نے پولیسنگ کے مختلف پیشہ ورانہ امور بارے فکر انگیز پریزینٹیشن پیش کیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پیز کو عملی پولیسنگ کے چیلنجز بارے آگاہی دی۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے بھی سی پی او درسگاہ میں نوجوان افسران کو انویسٹی گیشن برانچ کے پیشہ وارانہ امور بارے لیکچر دیا،محمد ادریس احمد نے کہاکہ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تفتیشی امور کی بہتر انجام دہی، موثر مانیٹرنگ اور تفتیشی افسران کپیسٹی بلڈنگ کے فرائض سر انجام دے رہی ہے، روایتی پولیسنگ سکلز کے ساتھ جدید فرانزک سائنس اور ٹیکنالوجی کے اصولوں کو پولیسنگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران نے پولیسنگ کے مختلف امور، پیشہ ورانہ چیلنجز مختلف سوالات بھی پوچھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر505)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, May 21, 2024