آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، ٹریفک وارڈن کو گالی دینے والی کار سوار خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، ٹریفک وارڈن کو گالی دینے والی کار سوار خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،
آئی جی پنجاب نے گالی کے جواب میں شکریہ کے الفاظ کی ادائیگی، تحمل مزاجی پر ٹریفک وارڈن شاہد حسین کی تعریفی سند اور کیش انعام سے حوصلہ افزائی کی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن شاہد حسین کو گالی دینے والی کار سوار خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈن شاہد حسین کو  دفتر مدعو کیا اوردوران ڈیوٹی تحمل اور برداشت کا مثالی مظاہرہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے گالی کے جواب میں شکریہ کے الفاظ کی ادائیگی، تحمل مزاجی پر شاہد حسین کی تعریفی سند اور کیش انعام سے حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن شاہد حسین 18 مئی کو صدیق ٹریڈ سنٹر فوارہ چوک پر فرائض سر انجام دے رہے تھے،فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مذہبی جماعت کی ریلی کے باعث ٹریفک کا دباؤ تھا،ٹریفک پولیس کی طرف سے متبادل راستے (ڈائیورشن) سے ٹریفک کا نظام رواں رکھا گیا، اسی دوران نامعلوم کار سوار خاتون ٹریفک اہلکار کو گالی دے کر موقع سے فرار ہوگئی،ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار شاہد حسین نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گالی کے جواب میں Thank you کہا،کار سوار خاتون کے غیر اخلاقی رویے کو ریلی میں موجود 01 شہری نے موبائل میں عکسبند کر لیا اور مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر502)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, May 20, 2024