پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن 142 منشیات فروش گرفتار

May 19, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے،   لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 313 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 139 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے ایک کلو خطرناک ترین نشہ آئس،61 کلو چرس، 1235 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************