شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا سپر وائزری افسروں کی ذمہ داری : آئی جی

May 19, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھتے ہوئے جرائم کی سرکوبی اور شہریوں کو انصاف و خدمات کی باآسانی فراہمی کو یقینی بنانا سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے، 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصولہ عوامی شکایات کے موثر فالو اپ اور داد رسی میں کارکردگی بہتر بنائیں، سائنٹیفک انوسٹی گیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر فوکس کریں، مقدمات کی ورک آؤٹ شرح میں بہتری لائیں، تفتیش کے معیار میں بہتری کیلئے موثر سپر ویژن کیساتھ ساتھ پراسیکوٹرز کیساتھ موثر کوآرڈنیشن یقینی بنائیں،  سنگین جرائم کی تفتیش سینئر افسران اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں، کریمنلز کیخلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، اغوا برائے تاوان سمیت منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انسدادی کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران  کیا۔

(روز نامہ جنگ)

************************