لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر غلام محی الدین مرحوم کے بیٹے کی جانب سے بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، ڈرائیور کانسٹیبل ضمیر احمد کی بیٹے کے علاج میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہمی کیلئے بھجوا دی۔آئی جی پنجاب کانسٹیبل سلیم احمد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی نصیر احمد مرحوم کی اہلیہ کی جانب سے مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کی ہدایت کی۔ غازی کانسٹیبل طارق محمود کی غازی میڈل اور تعریفی سند کی درخواست مزید کاروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔راولپنڈی کے 07 سب انسپکٹرز کی جانب سے محکمانہ پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ کے مطابق کاروائی کا حکم دیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
