آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 بہادر افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا

May 17, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران کی غازی میڈلز سے حوصلہ افزائی کی ۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 بہادر افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا،ڈی ایس پی بلال احمد، اے ایس آئی عاشق علی، اے ایس آئی محمد عمران گل،کانسٹیبلان خرم شہزاد، ثاقب رزاق، محمد ناصر، محمد ندیم، محسن یوسف ،کانسٹیبلان محمد عرفان، محمد ندیم، رانا عدنان منظور، زبیر یونس کو غازی میڈلز نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بہادر افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مجرموں کا دلیری سے مقابلہ کیا،بہادرغازی افسروں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************