کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے، آئی جی

May 17, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہا ہے کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے  ڈرگ فری پنجاب، خواتین بچوں سے متعلقہ جرائم کے خلاف جاری مہم کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کیا جائے، خطرناک مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوا کر شہریوں کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے۔  انویسٹی گیشن کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ مرڈر کیسز حل کرنے کے لیے فرانزک شواہد، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اورپروفیشنل سکلز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************