آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کی کرائم میٹنگ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کی کرائم میٹنگ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے انویسٹی گیشن کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم،
ڈرگ فری پنجاب، خواتین بچوں سے متعلقہ جرائم کے خلاف مہم میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب، خواتین بچوں سے متعلقہ جرائم کے خلاف جاری مہم کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کیا جائے، خطرناک مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوا کر شہریوں کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے انویسٹی گیشن کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ مرڈر کیسز حل کرنے کے لیے فرانزک شواہد، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اورپروفیشنل سکلز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈکیتی مرڈر، بلائنڈ مرڈر، اغوا برائے تاوان، زیادتی کے مجرموں کے فالو اپ کو مزیدتندہی سے سر انجام دیتے ہوئے گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر شہریوں کی شکایات اور داد رسی خود مانیٹر کریں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ انویسٹی گیشن کیسز چالان، مقدمات یکسو کرنے کے لئے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن مزید بہترکریں، یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو جاری کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کی کرائم میٹنگ کا انعقاد سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کیا گیا، آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، متعلقہ سی پی اوز، ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول کے حوالے سے دونوں ریجن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا،آر پی اوز فیصل آباد اور سرگودھا نے اپنے ریجنز، متعلقہ پی اوز نے اضلاع کی کارکردگی بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے دونوں ریجن کے افسران کو جرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کارکردگی مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دیا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ اظہر اکرم، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت، اے آئی جی مانیٹرنگ طارق محبوب سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر486)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, May 16, 2024