صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 182 منشیات فروش گرفتار

May 15, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر)  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں کے 369 ٹھکانوں پر چھاپے مارے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 178 مقدمات درج کرتے ہوئے182 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 81 کلو چرس، 47 گرام آئس، 1762 لٹر شراب برآمد کی گئی ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے  ٹھکانوں پر 22364 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 10949 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ 10420 مقدمات درج کئے گئے  ملزمان کے قبضہ سے 6969 کلو چرس، 118 کلو ہیروئن برامد، 221 کلو سے زائد افیون،ساڑھے 34 کلو سے زائد آئس اور 134480 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************