آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 26 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

May 15, 2024
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 26 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی،آئی جی پنجاب نے پروموشن کے نوٹیفکیشن پر دستخط کرتے ہوئے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 26 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کاکہاکہ بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر پروموشن آپ کا حق ہے، سال کا دوسرا پروموشن بورڈ آج منعقد ہوا، اگلا بھی تیار ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ میرٹ پر انصاف کیجیے، پاکستان کی حفاظت کیجیے،آپ سے وعدہ ہے، پروموشنز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خدمت کا سلسلہ آپ نے جاری رکھنا ہے،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
(روز نامہ خبریں)
***********************