آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ پی ایچ پی شاہرات پر مصروف عمل،ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ پی ایچ پی شاہرات پر مصروف عمل،ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 62 ہزار 8 سو 58 ای چالان کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس
دورانِ چیکنگ 163 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتار،47 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
ناجائز اسلحہ کے 24  مقدمات درج، غیر قانونی گیس سلنڈرز پر  332 گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 3170 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول(پی ایچ پی) صوبے کی تمام شاہرات پر ٹریفک کی ہموار روانی، قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈ کوارٹرز نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سات روز میں پی ایچ پی نے لاہور سمیت صوبے کے تمام شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 6 لاکھ 73 ہزار 3 سو 49 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 163 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 24  مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 613 لیٹر شراب اور 1315 گرام چرس برآمد کی گئی۔ شاہرات پر 3 لاکھ 46 ہزار 1 سو 63 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،47 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 62 ہزار 8 سو 58 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 29 ہزار 9 سو 96 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گیس سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال پر  332 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3170 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 17 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا، 83 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک روانی کو بہتر بنایا، 1903 مسافروں کو شاہرات پر مدد و راہنمائی فراہم کی جبکہ خدمت مراکز پر 1334 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پی ایچ پی کو شاباش دیتے ہوئے خدمت خلق اور تحفظ کے جذبے سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور محفوظ سفر کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر479)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, May 14, 2024