وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
پنجاب پولیس کے ایک روز میں صوبہ بھر میں 369 چھاپے، 178 مقدمات درج، 182 ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں کے 369 ٹھکانوں پر چھاپے مارے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 178 مقدمات درج کرتے ہوئے182 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 81 کلو چرس، 47 گرام آئس، 1762 لٹر شراب برآمد کی گئی،
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 22364 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 10949 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ 10420 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 6969 کلو چرس، 118 کلو ہیروئن برامد، 221 کلو سے زائد افیون،ساڑھے 34 کلو سے زائد آئس اور 134480 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات ڈیلرز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر478)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, May 14, 2024