پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 204 ہیڈ کانسٹیبلز کا اے ایس آئی رینک پر پروموشن کیلئے تربیتی کورس مکمل۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 204 ہیڈ کانسٹیبلز کا اے ایس آئی رینک پر پروموشن کیلئے تربیتی کورس مکمل۔
ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز پنجاب قربان لائنز میں مڈ لیول کورس 7 کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد
ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز پنجاب قربان لائنز میں مڈ لیول کورس 7 کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء پاسنگ آؤٹ پریڈکے مہمان خصوصی تھے، پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 204 ہیڈ کانسٹیبلز نے اے ایس آئی رینک پر پروموشن کیلئے تربیتی کورس مکمل کیا، کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا،بہترین کارکردگی کے حامل ٹیلی اہلکاروں کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔
ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پاسنگ آؤٹ پریڈکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کی ورکنگ کو جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں،ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں،جس سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔میڈ لیول کورس 7 کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر قربان لائنز رائے احسان الٰہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر477)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, May 14, 2024