لاہور (کر ائم رپو رٹر) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران اب تک پولیس ملازمین کو 01 ارب، 02 کروڑ،17 لاکھ روپے سے زائد رقم ویلفیئر کی مد میں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو 39 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رقم تعلیمی وظائف کے طور پر دی گئی۔ میڈیکل گرانٹس کیٹیگری میں 10 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد رقم ملازمین کو دی گئی۔ پولیس شہدا اور ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کیٹیگری میں 23 کروڑ، 34 لاکھ روپے ادا کئے گئے، فئیر ویل گرانٹ کی کیٹیگری میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی، گذارا الاؤنس کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 11 کروڑ 84 لاکھ 76 ہزار سے زائد رقم ادا کی گئی، شہدا ء کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 01 کروڑ 55 لاکھ روپے دئیے گئے، لیگل معاونت کی مد میں فورس کو 1 کروڑ 53 لاکھ روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں پولیس ملازمین کے اہلخانہ کو 02 کروڑ، 74 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ فوری مالی امداد کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کو 97 لاکھ سے زائد رقم ادا کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************