تین اشتہاری متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سے گرفتار

May 14, 2024

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  3 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا گیا  پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کے انسپکٹر نجم فراز متحدہ عرب امارات سے دو اشتہاریوں کو لے کرلاہور ائیر پورٹ پر پہنچے، اشتہاری وجیہہ الحسن نے تین برس قبل تھانہ صدر ڈسکہ سیالکوٹ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا، دوسرا اشتہاری محمد سلیمان اپنے بچوں کے اغوا، غیر قانونی طور پر دبئی منتقل کرنے کے مقدمہ میں تھانہ رنگپورہ سیالکوٹ کو مطلوب تھا، تیسرے اشتہاری مجرم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کیا گیا، محمد اشرف گزشتہ  9برس سے بہاولپور پولیس کو قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا تینوں ملزمان کو پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی باہمی کوارڈینیشن سے گرفتار کیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************