آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر472)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, May 13, 2024