آئی جی پنجاب پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے پُرعزم

آئی جی پنجاب پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے پُرعزم
رواں سال اب تک پولیس ملازمین کو 01 ارب، 02 کروڑ،17 لاکھ روپے سے زائد رقم ویلفیئر کی مد میں جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کورواں برس کے دوران ویلفیئر کی تمام کیٹیگریز میں بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران اب تک پولیس ملازمین کو 01 ارب، 02 کروڑ،17 لاکھ روپے سے زائد رقم ویلفیئر کی مد میں جاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو 39 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رقم تعلیمی وظائف کے طور پر دی گئی۔ میڈیکل گرانٹس کیٹیگری میں 10 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد رقم ملازمین کو دی گئی۔ پولیس شہدا اور ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کیٹیگری میں 23 کروڑ، 34 لاکھ روپے ادا کئے گئے، فئیر ویل گرانٹ کی کیٹیگری میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی، گذارا الاؤنس کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 11 کروڑ 84 لاکھ 76 ہزار سے زائد رقم ادا کی گئی، شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 01 کروڑ 55 لاکھ روپے دئیے گئے، لیگل معاونت کی مد میں فورس کو 01 کروڑ 53 لاکھ روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں پولیس ملازمین کے اہلخانہ کو 02 کروڑ، 74 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ فوری مالی امداد کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کو 97 لاکھ سے زائد رقم ادا کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر ذرائع کے موثر استعمال سے فورس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے، پولیس شہداء اور ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر اداروں کے اشتراک سے مزید پروگرامز ترتیب دئیے جار ہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر470)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, May 13, 2024