May 13, 2024
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں جن کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں 10 برس سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو ملائیشیا سے گرفتار کر لیا اشتہاری مجرم محمد توقیر نے 2014 میں تھانہ دھلے گوجرانوالہ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا، مجرم 10 برس سے اشتہاری اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم کو انٹرپول اسلام آباد کی مدد سے سپیشل آپریشنز سیل نے ملائیشیا سے ٹریس کرکے گرفتار کیا، قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد ملزم محمد توقیر کو پاکستان منتقل کر دیا گیا، ائیر پورٹ پر مجرم محمد توقیر کو گوجرانوالہ پولیس نے اپنی تحویل لے لیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************