لاہور (کرائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم صوبہ بھر میں جاری ہیں اور آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 299 ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 120 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 117 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 38 کلو چرس، 02 کلو ہیروئن، آدھا کلو افیون، 1434 لٹر شراب برآمد بھی کی گئی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ اڑھائی ماہ میں ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 21445 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 10505 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 9986 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 6647 کلو چرس، ساڑھے 34 کلو آئس، 118 کلو ہیروئن برامد،221 کلو سے زائد افیون اور 130651 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************