May 11, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)تھانہ نواب ٹائون لاہورمیں پاکپتن پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل خلیل شہید جبکہ اے ایس آئی عبدالغفور زخمی ہو گیا، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا،ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ عارف والہ پولیس نے 1 کروڑ 13لاکھ روپے کا سالونٹ آئل چھیننے والے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔
(روز نامہ جنگ)
********************
