وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 299 ٹھکانوں پر چھاپے، 120 ملزمان گرفتار، 117 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم صوبہ بھر میں جاری ہیں اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 299 ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 120 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 117 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 38 کلو چرس، 02 کلو ہیروئن، آدھا کلو افیون، 1434 لٹر شراب برآمد بھی کی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ اڑھائی ماہ میں ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 21445 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 10505 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 9986 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضے سے 6647 کلو چرس، ساڑھے 34 کلو آئس، 118 کلو ہیروئن برامد ،221 کلو سے زائد افیون اور 130651 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں، منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی ایکشن جاری رکھیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اے این ایف، دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن سے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں ، اسمگلرز اور ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر468)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Saturday, May 11, 2024