آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاصادق آباد میں شوہرکا بیوی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس، آر پی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاصادق آباد میں شوہرکا بیوی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس، آر پی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صادق آباد میں شوہرکا بیوی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور ڈی پی او رحیم یارخان کو واقعہ کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کراونے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر464)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 9, 2024