پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
پولیس ملازمین کے تھیلیسمیا سے متاثرہ 150بچوں کو علاج معالجے کیلئے ماہانہ 15ہزار روپے فی کس، اب تک 02 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار روپے دئیے جا چکے ہیں، آئی جی پنجاب  
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھیلیسیمیا سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسیمیا میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کو خون کے عطیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، لاہور سمیت تمام اضلاع میں تھیلیسیمیا کے خلاف مصروف عمل اداروں کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت طبی اخراجات کیلئے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیس ملازمین کے رجسٹرڈ 150 بچوں کو فی کس ماہانہ 15 ہزار روپے کی ادائیگی باقاعدگی سے جاری ہے، ہر ماہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تھیلیسمیا کے علا ج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں اورگذشتہ برس سے اب تک تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو 02 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار روپے دئیے جا چکے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے متعددا قدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کیلئے مختلف ہسپتالوں، فلاحی اداروں کے اشتراک سے علاج میں معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد کیلئے پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر459)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 8, 2024