آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر (Sword of Honor) حاصل کرنے پر مبارکباد۔

آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر (Sword of Honor) حاصل کرنے پر مبارکباد۔
 محسن خادم کی کامیابی سے پولیس فورس کے دیگر بچوں میں بہتر کامیابی دکھانے کا حوصلہ پیدا ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان ائیر فورس کی ٹریننگ میں اعزازی شمشیر (Sword of Honor) حاصل کرنے والے نوجوان محسن خادم کے والد سب انسپکٹر خادم حسین سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور بیٹے کی شاندار کامیابی پر  خصوصی مبارک باد دی۔ خادم حسین پاکپتن پولیس میں بطور سب انسپکٹر خدمات سر انجام دے رہا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیٹے کی اعلی تربیت اور بہترین تعلیم دلوانے پرسب انسپکٹر خادم حسین کو گلے لگایا، اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔سب انسپکٹر خادم حسین کے بیٹے محسن خادم نے دوران ٹریننگ پاکستان ائر فورس کی اعزازی شمشیر حاصل کی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خادم حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس میں سلیکشن، ٹریننگ کے کٹھن مرحلہ کو اعزاز کے ساتھ مکمل کرنا باعث فخر ہے، محسن خادم کی شاندار کامیابی سے والدین کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہوا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ محسن خادم کی کامیابی سے پولیس فورس کے دیگر بچوں میں بہتر کامیابی دکھانے کا حوصلہ پیدا ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محسن خادم پاکستان ائیر فورس میں اپنے فرائض عمدگی سے ادا کرتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے متعدد اداروں کے ساتھ ایم او یوز ہوچکے، مستقبل میں ایسی مزید کامیابیاں محکمہ کے حصہ میں آئیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے متعدد اعلی تعلیم یافتہ بچے اور بچیاں مختلف اداروں میں خدمات سر انجام دے کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر458)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 8, 2024