پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی، ماموں کانجن فیصل آباد میں بھابھی کا درندہ صفت قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

May 08, 2024

پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی سے ماموں کانجن فیصل آباد میں اپنی بھابھی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،  درندہ صفت سفاک قاتل کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزم لطیف نے  غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنی 38 سالہ بھابھی فیضان بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتار کیا اور قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی برآمد کر لی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

***********************