پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری،
انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 14 مئی کو منعقد ہو گا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 14 مئی کو منعقد ہو گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی رینک کی 25 سیٹوں کے لئے 200 کے قریب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئیں گے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سمیت سینئر افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پروموشن ہر ملازم کا بنیادی حق، خدمت خلق کے جذبہ کو مزید فوقیت ملتی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر457)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, May 7, 2024