پنجاب پولیس رحیم یار خان کا واردات کے بعد مفرور ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن،
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک، 03 شدید زخمی، ترجمان پنجاب پولیس
ہلاک ڈاکو کی شناخت منظور لنڈ کے نام سے ہوئی، ڈاکو عیسیٰ لنڈ، بشیر لنڈ، غمنی گوپانگ شدید زخمی، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے تھانہ بھونگ کے علاقہ میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ 03 شدید زخمی ہوئے ، ہلاک ڈاکو کی شناخت منظور لنڈ کے نام سے ہوئی، ڈاکو عیسیٰ لنڈ، بشیر لنڈ، غمنی گوپانگ شدید زخمیوں میں شامل ہیں ، پولیس ٹیموں کا فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ڈاکوؤں نے موضع قادر پور میں ایک گارڈ کو زخمی کیا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا، ڈاکو حسیب نامی ٹھیکیدار اغوا کرکے لے جا رہے تھے، جسے پولیس نے کاروائی کرکے ناکام بنا دی، پولیس نے اطلاع ملتے ہیں جیون موڑ کے قریب ڈاکوؤں کا گھیراؤ کیا، پولیس نے زخمی ٹھیکیدار حسیب اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا، ہلاک ڈاکو منظور لنڈ اور زخمی ڈاکوؤں کا تعلق بدنام زمانہ لنڈ گینگ سے ہے، زخمی ڈاکو عیسیٰ،بشیر لنڈ، غمنی گوپانگ ایلیٹ فورس اہلکاروں کو زخمی کرنے کی واردات میں بھی مطلوب تھے، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف اور گولیوں سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر456)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, May 7, 2024