پنجاب پولیس کا کانسٹیبل عزم و ہمت اور جذبہ ہمدردی کی روشن مثال بن گیا

پنجاب پولیس کا کانسٹیبل عزم و ہمت اور جذبہ ہمدردی کی روشن مثال بن گیا
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
 
پنجاب پولیس کا کانسٹیبل عزم و ہمت اور جذبہ ہمدردی کی روشن مثال بن گیا ، سی آئی اے انویسٹی گیشن لاہور میں تعینات بلاول بھٹہ نے اپنی زندگی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور معذور اہلیہ کی خدمت اور بحالی کیلئے وقف کردی ۔ کانسٹیبل بلاول بھٹہ کی اہلیہ جسمانی طور پر معذور اور مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں جس کے پیش نظر کانسٹیبل بلاول بھٹہ ڈیوٹی سے فراغت کے بعد اپنا سارا وقت اہلیہ کی دل جوئی اور تیمار داری میں صرف کر رہا ہے۔ شریک حیات کا بہترین خیال رکھنے اور اسکی بحالی کی تگ و دو میں مصروف بلاول بھٹہ کی درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ، مثالی کام کرنے پر کانسٹیبل بلاول بھٹہ کی محکمہ پولیس کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کانسٹیبل بلاول بھٹہ کو سنٹرل پولیس دفتر میں مدعو کیا ، کانسٹیبل بلاول بھٹہ کو لا اینڈ آرڈر کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی طور پر معذور زوجہ کی مدد کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر453)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 7, 2024