آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیف سٹی اتھارٹیز کے اشتراک سے زیر تکمیل وہیکلز رجسٹریشن پلیٹس اور فیشیئل ریکگنیشن سوفٹ ویئرز کا جائزہ لیا گیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیف سٹی اتھارٹی کے اشتراک سے زیر تکمیل وہیکلز رجسٹریشن پلیٹس اور فیشیئل ریکگنیشن سوفٹ ویئرز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں خود کار رجسٹریشن نمبر پلیٹ اور چہرہ شناخت سوفٹ ویئرز کی ٹیسٹنگ، حاصل کردہ نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ویڈیوز اینڈ ایونٹس مینجمنٹ سمیت جدید فیچرز اور سسٹمز بارے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے کہا کہ خودکار شناخت سسٹم سے چوری شدہ موٹر سائیکلز ، گاڑیوں، رکشوں و دیگر وہیکلز کی نشاندہی اور ریکوری ممکن ہو گی، چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی ٹیمیں سوفٹ ویئرز کی کامیابی 100 فیصد یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پی آئی ٹی بی کو سوفٹ ویئرز جلد از جلد قابل عمل، رزلٹ مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خود کار نمبر پلیٹ و فیس شناخت سسٹم کے بہترین رزلٹ لینے کے لئے جدید ترین کیمروں کی مدد لی جائے گی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ خود کار سسٹم میں آنے والی چوری شدہ گاڑیوں کا الرٹ جاری ہونے پر پولیس ایپس کی مدد سے فوری ریکوری ممکن ہو گی، ماڈرن پولیسنگ کے ان جدید سافٹ وئیرز سے جرائم کنٹرول اور سروس ڈلیوری کا عمل مزید بہتر ہوگا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین اور سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر452)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Tuesday, May 7, 2024