May 07, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خواتین، بچوں سے متعلقہ جرائم کے واقعات میں زیرو ٹالرنس اپنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے تدارک کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائیں، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ پٹرولنگ کریں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ خدمت و تحفظ مراکز، میثاق سنٹرز پر شہریوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت تمام ترقیاتی پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کروائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، کمیونٹی پولیسنگ بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر کے قیام، کرائم کنٹرول کے لئے لاہور پولیس کی کارکردگی کو سراہا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پی ڈولفن سکواڈ سمیت دیگر ایس پیز بھی موقع پر موجود تھے۔
(روز نامہ جناح)
***********************
