Apr 28, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) عارف والہ پاکپتن میں 14 سالہ لڑکی سے بد اخلاقی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے کر ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں گھر کی دیوار پھلانگ کر لڑکی سے بد اخلاقی کرنے والا ملزم اویس گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************