قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ جمعرات کی شب قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے اور شائقین کرکٹ نے پرامن ماحول میں کرکٹ میچ سے لطف اٹھایا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے میچز سکیورٹی کیلئے پہلے سے بہتر حکمت عملی تیار کی ہے، پنجاب پولیس کی پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور میں دونوں میچز کی سکیورٹی پر 06 ہزار پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،خواتین شائقین کرکٹ کی سکیورٹی، چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں،سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے اور ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سٹیڈیمز کے داخلی خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے جبکہ شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر415)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, April 25, 2024