آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کربی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر412)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, April 24, 2024